حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ،وزیراعلیٰ کے مذمت۔ Home / پاکستان /

پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ،وزیراعلیٰ کے مذمت۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ،وزیراعلیٰ کے مذمت۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے بہادری سے ایک بڑی تباہی کو ٹالا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء ہمارا فخر ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی جبکہ صوبائی حکومت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔