حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور ایف سی ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ ۔ Home / پاکستان /

پشاور ایف سی ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ ۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
پشاور ایف سی ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ ۔

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 3 خودکش حملہ آور مارے گئے جب کہ 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر حملہ صبح 8 بجکر 10 منٹ پر ہوا۔ حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش بمبار نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ 2 خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے۔

میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی جس سے تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے بہادری سے خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔