حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع مہمند کے اہم شاہراہ کڑپہ سڑک پرکروڑوں روپے کےمشینری نذرِ آتش Home / پاکستان /

ضلع مہمند کے اہم شاہراہ کڑپہ سڑک پرکروڑوں روپے کےمشینری نذرِ آتش

ایڈیٹر - 23/11/2025
ضلع مہمند کے اہم شاہراہ کڑپہ سڑک پرکروڑوں روپے کےمشینری نذرِ آتش

ضلع مہمند میں کڑپہ سڑک کی تعمیر کے لیے لائی گئی تعمیراتی کمپنی کے بھاری مشینری کو نامعلوم افراد نے گزشتہ رات آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں ایکسولیٹر، ٹرانزٹ میکچر اور پک اَپ سمیت قیمتی آلات مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئے۔ جلنے والی مشینری اور اس میں موجود ریکارڈ کی مجموعی مالیت 6 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔تعمیراتی کمپنی کے اہکار کے مطابق کنٹینر میں موجود ایکسائز کے کاغذات، اور تعمیراتی کمپنی کے کام کا مکمل ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات بھی راکھ بن گئے، جس سے منصوبے کے آئندہ مراحل شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد کام کرنے والے مزدور بھی خوفزدہ ہو گئے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کام رُکنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے اہلکار نے کہا کہ انہوں نے کم وقت میں 12 کلومیٹر سڑک مکمل کی ہے اور ڈھند کے مقام پر مشکل ترین موڑوں پر دن رات کام کرکے ایک پائیدار سڑک بنائی ہے، تاہم اس نوعیت کے واقعات سے بقیہ کام جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

کمپنی کے اہکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ان پر بے جا مطالبات اور دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مہمند قوم نے تعاون نہ کیا اور تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو منصوبہ مکمل طور پر بند ہو سکتا ہے، جس کا نقصان پورے مہمند اور باجوڑ کے عوام کو ہوگا۔

دوسری جانب پنڈیالی پولیس نے واقعے کا روزنامچہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئ ہے۔