حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی Home / پاکستان /

وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی

ایڈیٹر - 23/11/2025
وزارت تجارت نے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی

پاکستان میں سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد و برآمد میں اصلاحات کے تناظر میں وزارت تجارت نے وزارت تجارت نے 2013 کے آرڈر میں ترامیم کرکے سونے کی امپورٹ ایکسپورٹ پر پابندی ختم کر دی۔ سابقہ نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدات کے لیے ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہوگا، قیمتی دھاتوں اور جواہرات کی درآمد اور برآمد کے لیے متعلقہ اسکیمز کے تحت اجازت ہوگی۔

آپریشنل مسائل کی صورت میں، متعلقہ کسٹمز افسر سے رضامندی حاصل کر کے ایک بار کسٹمز اسٹیشن تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ برآمد کی آمدنی اب اسی بینک کے ذریعے ہوگی جو اصل درآمد سنبھالے گا۔