باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیوک رسپانس فورس کا انچارج اسماعیل شہید ہوگئے۔
ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ بادی سمور میاں گانو کلی میں افطاری سے ایک گھنٹہ قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کیوآر ایف انچارج پولیس اہلکار اسماعیل کو شہید کردیا۔
نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔