ڈیرہ اسماعیل خان میں گرڈ روڈ پر واقع حاجی سپر اسٹور کے مالک انعام نے اپنے گاہک سے سابقہ ادھار کی رقم طلب کی تو گاہک موٹرسائیکل پر سوار ساتھیوں کے ہمراہ دکاندار انعام سے ہاتھا پائی کی اور بعد میں فائرنگ کرکے دکان انعام کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد حملہ اور اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی