پشاور ( ) ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اکرم جان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں شیخان روڈ ، ماشوگگر روڈ ، شیخ محمدی روڈ ، آفریدی روڈ ، مین کوہاٹ روڈ میں کارروائیوں کے دوران خطرناک نشہ آئس کے دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان میں فرہاد ، کلیم اللہ ، محمد شاہ ، اسماعیل ، ابراہیم اور نیک عمل شاہ شامل ہیں
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،