حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مھمند قامی اتحاد کے جانب سے سرکاری سکول کے غریب بچوں میں جوتے ، سٹیشنری مفت تقسیم Home / پاکستان /

مھمند قامی اتحاد کے جانب سے سرکاری سکول کے غریب بچوں میں جوتے ، سٹیشنری مفت تقسیم

ایڈیٹر - 23/11/2025
مھمند قامی اتحاد  کے جانب سے سرکاری سکول کے غریب بچوں میں جوتے ، سٹیشنری مفت تقسیم

مھمند قامی اتحاد یونین کونسل ساڑوشاہ کے چیئرمین حاجی واجد خان اور مھمند قامی اتحاد نمائندوں مفتی فضل خالق ، حاجی شاہجہان ، ستانہ گل ، فضل ربی انصار یونس ایڈوکیٹ، اسد خان، وارث خان ، محمد اسحاق ، خلیل الرحمان، شہریار خان ، طارق خان عادل نیاز ، دیارخان ، ڈاکٹر جان عالم اور دیگر نے گورنمنٹ ہائی سکول ساڑوشاہ میں سینکڑوں غریب اور نادار بچوں میں مفت شوز، سٹیشنری اور کتابیں تقسیم کی اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں سکول کے بچوں نے حمد ، نعت اور ملی ترانے پیش کرکے محفل کو رونق بخشی اس موقع پر سکول کے پرنسپل منان سر نے کہاکہ سرکاری ادارے مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں اس لئے کمیونٹی کو اس بارے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ یہ بچے ہمارے قوم کا مسقبل ہے اور مھمند قامی اتحاد اپنے محدود وسائل میں ان بچوں کے مشکلات میں کمی کیلئے بھرپور کوشش کریگی مقرین نے طلباء پر زور دیا کہ غربت ہمیشہ نہیں رہے گی بس آپ نے دل لگاکر اور مشکلات سے لڑ کر آگے بھڑنا ہے اور اپنے علاقے اور ملک پاکستان کا نام روشن کرنا ہے آخر میں انصار یونس ایڈوکیٹ نے سٹیج پر فرفام کرنے والے ہر طالب علم کیلئے پانچ پانچ سو روپے نقد انعام دینے جبکہ حاجی واجد خان نے سپورٹس ایکٹوٹی کیلئے دس ہزار روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا