راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
گرین شرٹس نے ہدف کے تعاقب میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کیا۔
اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے چیمرا نے 2 اور شانکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں عمدہ کارکردگی پر محمد نواز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کی۔