حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر۔ Home / پاکستان /

سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر۔

ایڈیٹر - 22/11/2025
 سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر۔

تفصیلات کے مطابق درخواست این اے 18 ہری پور سے امیدوار بابر نواز نے دائر کی تھی۔ جس میں وزیراعلیٰ کے پی پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی تقریر انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن افسران کے خلاف اشتعال انگیز تھی۔ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی تقریر کی تصدیق کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تقریر سے انتخابی عملے اور ووٹرز کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے،درخواست میں سہیل آفریدی کے خلاف دفعہ 167، 170، 175 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ریلی میں شرکت غیر قانونی اور جانبداری کا مظاہرہ ہے، انتخابی ماحول غیر محفوظ اور غیر شفاف ہو چکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام سرکاری افسران کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا جائے اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابی ماحول کو یقینی بنائے۔