حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مولانا حامد الحق حقانی والد کے پہلو میں سپرد خاک Home / پاکستان /

مولانا حامد الحق حقانی والد کے پہلو میں سپرد خاک

عبد الحق ثانی نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی ، اکوڑہ خٹک میں فضاء سوگوار ، سیکورٹی کے سخت اقدامات

مولانا حامد الحق حقانی والد کے پہلو میں سپرد خاک

جامعہ دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دار العلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبدالحق ثانی نے پڑھائی، اس موقع پر دار العلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ شہید مولانا حامد الحق کو ان کے والد کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا، دار العلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دار العلوم میں داخلی دروازوں پر سکینر ز نصب کئے گئے تھے۔ نماز 
جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے جب کہ مین روڈ کوٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نو شہرہ کا دورہ کیا ، دھما کہ میں شہید نائب مہتم دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک حامد الحق کے جنازہ کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او آفس نو شہرہ میں میٹنگ میں شرکت کی، میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر نجیب الرحمن ، ایس پی انوسیکی شین نوشہرہ اور سی ٹی ڈی افسران نے بھی شرکت کی۔ ریجنل پولیس افیسر نے دھماکے سے ہونے والے نا قابل تلافی نقصان اور تفتیش میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ملک دشمن عناصر کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، مدرسہ حقانیہ کے نائب مہتم مولانا حامد الحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ دریں اثناء مولانا راشد الحق حقانی بن مولانا سمیع الحق شہید اتفاق رائے سے دار العلوم حقانیہ کے نائب مہتم مقرر کر دیئے گئے ۔ علما و مشائخ نے دستار بندی کی جبکہ مولانا عبد الحق ثانی بن مولانا حامد الحق حقانی شہید کی بطور سیاسی جانشین دستار بندی کی گئی۔ نائب مستم مولانا راشد الحق اور مولانا عبد الحق ثانی نے عوام سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس کی بقا کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد شہید مولانا سمیع الحق اور برادر مولانا حامد الحق شہید بھی اس ملک کیلئے قربان ہو گئے۔