خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈی ایس پی اور تحصیلدار خار کے ہمراہ مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹور خار کے معائنہ کے موقع پر اشیائے ضروریہ کی مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسٹور میں تمام اشیا مناسب مقدار میں دستیاب ہیں اور قیمتوں میں فی آئٹم 10 سے 15 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ چینی، دالیں، مشروبات اور دیگر ضروری اشیا یوٹیلیٹی اسٹور سے خریدیں۔ انہوں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں کا معائنہ کیا گیا، جہاں بعض گوداموں میں اسٹاک رجسٹر، رسیدیں اور انوائس کی کمی پائی گئی، جبکہ دیگر گوداموں میں ریکارڈ مکمل تھا۔ ایک خلاف ورزی کرنے والے کو متنبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اسٹاک رجسٹر اور دیگر ریکارڈ مکمل کرے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے سی ڈاکٹر صادق علی نے گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور ریڑھی بانوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران دو کباب فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ عوام اپنی شکایات تمام بازاروں میں قائم پرائس مانیٹرنگ ڈیسک پر درج کرا سکتے ہیں۔