حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارائی نہیں کریگا محمود اچکزئی ۔ Home / سیاست /

میں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارائی نہیں کریگا محمود اچکزئی ۔

ایڈیٹر - 20/11/2025
میں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارائی نہیں کریگا محمود اچکزئی ۔

اسلام آباد ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا۔


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باقی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت کی گئی، لوگوں سے گھروں میں جا کر انہیں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔


انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطئمن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں سب سے پوچھ کچھ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 9 ہزار کیسز معاف کرانے کے بعد اب بھی کام جاری ہے، ہم نے علم بغاوت بلند کیا ہے، اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ادارے اپنا اپنا کام کریں، اس پر سیاسی جماعتیں دستخط کریں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا بانی کی ضمانت ہم دیں گے وہ کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں پاکستان کو چلائیں، ہمیں حکمران نہیں بننا ، بس ہمارا آئین ہمیں واپس کر دو۔