حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملاکنڈ یونیورسٹی ہراسانی جرم ثابت ہونے پر لیکچرر عبدالحسیب ملازمت سے برطرف Home / پاکستان /

ملاکنڈ یونیورسٹی ہراسانی جرم ثابت ہونے پر لیکچرر عبدالحسیب ملازمت سے برطرف

ملاکنڈ یونیورسٹی ہراسانی جرم ثابت ہونے پر لیکچرر عبدالحسیب ملازمت سے برطرف

ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرار عبدالحسیب پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کردیا۔ نوکری سے نکالے گئے لیکچرار عبدالحسیب پر 4 فروری کو ملاکنٍڈ یونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ اندارج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ گزشتہ روز یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان معراج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ سنڈیکیٹ اجلاس میں ہوا ہے اور پیر تک اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔