حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا Home / پاکستان /

وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا

ایڈیٹر - 18/11/2025
وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا,

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معصوم زینب جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے سے فون پر رابطہ کیا اور اُن کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔
چھوٹی سی زینب نے وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا!" یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ نے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی خود لے لی۔
آج انشاء اللہ زینب کی سرجری ہوگی, دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل شفا عطا فرمائے اور وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئے۔ امین