کتاب کا عنوان 25 سیکٹرز ، 25، 25 کارنامے ہیں جس کا مطلب 25 محکمے ہیں جس میں ہر محکمے کے کارنامے ہیں
خیبر پختو نخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کار کردگی پر مبنی کتاب چھاپ دی، جس کا نام 25 سیکٹرز اور 25 کارنامے ہیں، مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا حکومت کی 1 سال کار کردگی بارے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی کار کردگی دکھانے کیلئے اخبارات اور میڈیا کو 60 صفحات کے اشتہارات دیئے جس میں انکی اپنی 132 تصاویر تھیں جبکہ خیبر پختو نخوا حکومت نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کی کتاب چھاپی ہے اور یہ تمام حکومتوں کیلئے ایک نمونہ ہے، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کتاب کا عنوان "25 سیکٹرز اور 25، 25 کارنامے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 25 محلے ہیں جس میں ہر ایک محلے کے 25,25 کارنامے بیان کیے گئے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر محکمے کے صرف 25 کارنامے ہیں اگر فنانس کی بات کروں وہ تو 100 کارنامے بھی بیان کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مالیاتی سال کے پہلے چھ ماہ میں 169 ارب روپے کا کا سر پلس بجٹ دیا ہم نے 100 ارب روپے سرپلس بحث کا ہدف مقرر کیا تھا جس کو ہم نے پہلے 6 ماہ میں ہی حاصل کیا، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا وفاق نے پہلے آٹھ ماہ میں اپنے ہدف سے کم 606 ارب روپے کا کم محصولات جمع کیے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی فیکس شرح تقریباً 50 فیصد ہے نان ٹیکس 55 A فیصد جبکہ ٹیکس کی شرح 46 فیصد ہے ہم نے پچھلی حکومتوں کے 70 ارب روپے کے بقایا جات دیتے ہیں جبکہ پشن فنڈ ز سے 40 ارب روپے کے پیسے خرچ کیے گئے۔