حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا: وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا: وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد

ایڈیٹر - 18/11/2025
خیبرپختونخوا: وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد

16ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شومیں 50 سے زائد قدیمی گاڑیوں کی شرکت، کار شو میں 1934 سے لیکر1980 تک کی قدیمی گاڑیاں مختلف شہروں سے شامل ہوئیں۔

صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہیے۔پشاور ایک پرامن شہر ہے اور گزشتہ16 سالوں سے یہ ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، ڈائریکٹر ٹورازم محمد علی سید،،کلاسک لینڈ روور کے عاصم درانی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پشاورمیں ریلی اور شو کے انعقاد کا مقصد صوبے خیبرپختونخوا سے امن کا پیغام دینا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک مرتبہ پھر پشاور کو پھولوں اور خوشیوں کا شہر بنائیں جیسا کہ پہلے ہوا کرتا تھا۔ کار شو کے دوران سیر و تفریح کیلئے آئی فیمیلزخٹک ڈانس اور روایتی رباب موسیقی سے خوب محظوظ ہوئیں۔