بنوں میں بسیا خیل تھانے کے قریب دوہا گھوڑا پل پر خودکش دھماکہ ہوا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل اور ایک لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا، دیگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔