حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
35 ویں نیشنل گیمز ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ Home / کھیل /

35 ویں نیشنل گیمز ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

محمد عاصم - 17/11/2025
35 ویں نیشنل گیمز ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

پشاور،۔ 35 ویں نیشنل گیمز کراچی کیلئے خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ٹیم کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، ٹرائلز سلیکشن کمیٹی میںصوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری میاں صداقت شاہ ، ڈاریکٹریٹ کوچز ندیم خان، حیات اللہ ، بشرا نے میل وفمیل کھلاڑیوں کا نتخاب کیا ، ، اس موقع پر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر بلال خاننے ٹرائیل کے دوران وزٹ کیا۔ ٹیم میں مراد علی ، محمد زید۔ دانیل شہزادہ، محمد عزیر، عبدالحسیب خان، قاری محمد عمر منتخب ہوئے۔ مراد علی اپنی ٹائٹل کا دفاع کریں گا۔