حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان نے بنگلادیش کو تین کے مقابلے میں دس گول سے ہرادیا۔ Home / کھیل /

پاکستان نے بنگلادیش کو تین کے مقابلے میں دس گول سے ہرادیا۔

محمد عاصم - 17/11/2025
پاکستان نے بنگلادیش کو تین کے مقابلے میں دس گول سے ہرادیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کو تین کے مقابلے میں دس گول سے ہرادیا۔

پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان کی شاندار کارکردگی کیساتھ ڈبل ہیٹرک ۔

بنگلادیش/ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کو کوالیفائی کیلئے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں دس گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھانے ہوئے ڈبل ہیٹرک کیساتھ چھ گول ، عبدالرحمن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول سکو کیا

بنگلہ دیش کی جانب سے عبداللہ ،رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سیریز کی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔