حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، بیوٹیفکیشن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ۔ Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، بیوٹیفکیشن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ۔

ایڈیٹر - 17/11/2025
خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، بیوٹیفکیشن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ۔

حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت کے حسن میں اضافے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے **پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ جسمیں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، اراکین اسمبلی، پارٹی قائدین اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ پشاور کو دوبارہ سے پھولوں کا شہر بنانے کے اقدامات حکومت خیبر پختونخوا کی اولین ترجیح ہے۔

پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کی نمایاں خصوصیات:
- شہر بھر میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی
- جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب
- گرین ایریاز کی ترقی اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے اقدامات
- ٹریفک رش کم کرنے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی
- مختلف مقامات پر فنّی و ثقافتی اہمیت کے مجسموں کی تنصیب
- پشاور رنگ روڈ، جمرود روڈ اور جی ٹی روڈ کی جامع بحالی
وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 
- خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار عمران خان کے نظریے پر اعتماد کیا ہے، عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔
- صوبے میں بننے والی ہر پالیسی اور قانون سازی کا محور عوامی فلاح ہوگا۔
- پشاور چونکہ صوبائی دارالحکومت ہے، اس کی خوبصورتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
- شہر کی ترقی کے لیے مزید منصوبے بھی جلد سامنے لائے جائیں گے۔
- عوامی نمائندوں کی مشاورت سے پشاور کے لیے جامع ماسٹر پلان تشکیل دیا جائے گا۔
- یہ ہمارا چہرہ ہے، ہم اسے پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت بنائیں گے۔
— وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، محمد سہیل آفریدی