حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میں ہوائی فائرنگ کر نیوالے 38 افراد گرفتار۔ Home / پاکستان /

مردان میں ہوائی فائرنگ کر نیوالے 38 افراد گرفتار۔

ایڈیٹر - 17/11/2025
مردان میں ہوائی فائرنگ کر نیوالے 38 افراد گرفتار۔

مردان ۔ مردان پولیس نے شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کے خطرناک رجحان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا اور مختلف تھانہ جات کی حدود میں کی جانے والی کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 38 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔


یہ کاروائیاں تھانہ ٹی، پار ہوتی، شیخ ملتون ، طورو، گڑھی کپورہ ، صدر، تحت بھائی، ساڑ وشاہ، شیر گڑھ، لوندخوڑ ، کاٹلنگ، بائیز کی، جبر، شہباز گڑھ، رستم اور چورہ کی حدود میں عمل میں لائی گئیں ڈی پی او مردان مسعود احمد بنگش نے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت ہوگی نہ ہی اس حوالے سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی۔