لوئر دیر ۔پاکستانی کرکٹ نیم شاہ کے گھر پر رواں ماہ لوئر دیر کے علاقے میار میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ حملہ 10 نومبر کی صبح سویرے کیا گیا تھا، جب نامعلوم مسلح افراد نے تقریباً 1 بجکر 45 منٹ پر کرکٹر کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں پر گولیوں کے نشانات بن گئے تھے۔ حملہ آور فور فرار ہو گئے تھے، تا ہم نسیم شاہ کے اہل خانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک خصوصی پولیس ٹیم نے کیس کی تفتیش کی ۔
اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد، پولیس کا کہنا ہے کہ نسیم کے والد ظفر شاہ کی جانب سے نامزدگی کے بعد تینوں مشتبہ افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
تفتیش کے دوران، پولیس کے مطابق، تینوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا، جبکہ حملے کی وجہ مقامی خاندانوں کے درمیان حالیہ زمین کے تنازع سے جڑی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعے سے چند روز قبل زمین کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا تھا۔ حملے کے دن بھی ایک فریق تنازع والی زمین پر گندم کی کاشت کر رہا تھا کہ مخالف فریق نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔