حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وہ قیدی نمبر 804 نہیں، وہ قیدی نمبر 420 ہے،احسن اقبال کا عمران خان پر کڑی تنقید Home / سیاست /

وہ قیدی نمبر 804 نہیں، وہ قیدی نمبر 420 ہے،احسن اقبال کا عمران خان پر کڑی تنقید

ایڈیٹر - 17/11/2025
 وہ قیدی نمبر 804 نہیں، وہ قیدی نمبر 420 ہے،احسن اقبال کا عمران خان پر کڑی تنقید

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو مہاتما آج اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں وہ ہمیں چور اور ڈاکو کہتے تھے، پتہ چلا اس نے 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں ان کے بارے میں نعرے لگاتے ہیں، قیدی نمبر 804، وہ قیدی نمبر 804 نہیں، وہ قیدی نمبر 420 ہے، اس نے  ملک سے چار سو بیس کی ہے، قوم کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا میں اس بات کے چرچے ہیں کہ ایٹمی طاقت کے وزیر اعظم کیسے جادو سے فیصلے کرتے تھے، ان کی اپنی اہلیہ جادو اور ٹوٹکوں پر مبنی فیصلے کرتی تھیں، وزیر اعظم ہاؤس میں بکریوں کے سر جلائے جاتے تھے، اس نظریے پر چلنے والوں کو اپنے بارے میں سوچنا چاہیے۔