ضم اضلاع میں کھیلوں کے فنڈ میں مبینہ کرپشن کی شکایات وزیر بلدیات مینا خان آفریدی تک پہنچ گئیں
وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے مبینہ کرپشن شکایات پر فوری ایکشن لے لیا
ضم اضلاع کے ویلج کونسلز کو دیے گئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے سپورٹس فنڈ میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ وزیر بلدیات
کھیلوں کے فنڈز میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔ مینا خان آفریدی
عوامی پیسے کا ایک ایک روپیہ امانت ہے، بدعنوانی پر سخت کارروائی ہوگی۔ مینا خان آفریدی
ضم اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فنڈز کے مکمل آڈٹ کی ہدایت کر دی ہے۔ مینا خان آفریدی
مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے منصوبوں کو ہر صورت شفاف بنائیں گے۔ مینا خان آفریدی
مینا خان آفریدی کی ہدایت پر سپورٹس ایکٹیویٹی کے اخراجات کی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اعلامیہ جاری
انکوائری کمیٹی ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ کے ڈیپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگی۔ اعلامیہ
کمیٹی کو اجلاس کی منٹس، اخراجات کے واؤچرز اور تصویری شواہد کی جانچ کا ٹاسک دیا گیا۔ اعلامیہ
انکوائری کمیٹی سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ اعلامیہ
نوٹیفکیشن تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا