صوابی ۔ متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے المناک حادثے میں نواحی علاقہ خدوخیل طوطالئی کے گاؤں جانک سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے علاقے خوانچ میں پیش آیا تھا، جس میں تحصیل خدوخیل کے علاقہ طوطال ) جانک (کے دو سگے بھائی محمد اسلم اور محمد ہاشم پسران محمد سلیم موقع پر جاں بحق ہو گئے مذکورہ دونوں نوجوان جانک کے معروف زمین دار جان بہادر عرف جانے لالا کے بھیجے ہیں۔
دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ متحدہ عرب امارات میں ادا کرنے کے بعد میتیں آج دبئی سے گاؤں پہنچائی جائے گی جہاں جنازہ ادا کرنے کے بعد آپنے آبائی قبرستان دیئی بانڈہ میں سپردخاک کر دیئے جائیں گے۔