حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں ملاوٹی دودھ معلوم کرنے کےلئے دربنڑو اور طورغنڈئی میں ٹیمیں تعینات Home / پاکستان /

باجوڑ میں ملاوٹی دودھ معلوم کرنے کےلئے دربنڑو اور طورغنڈئی میں ٹیمیں تعینات

ایڈیٹر - 01/03/2025
باجوڑ میں ملاوٹی دودھ معلوم کرنے کےلئے دربنڑو اور طورغنڈئی میں ٹیمیں تعینات

خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا" اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کے ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ کے عملے نے در بنڑو اور تورغنڈئ انٹری پوائینٹس پر دیگراضلاع سے ضلع باجوڑ کودودھ کی ترسیل کرنے والے سپلائرز سے دودھ کے نمونے اکٹھے کئے۔ ڈاکٹر نذیر محمد، ویٹرنری پبلک ہیلتھ آفیسرباجوڑ نے جدید لیکٹوسکن مشین(ملک انالائزر) کا استعمال کرتے ہوئے دودھ کی نمونوں کا مکمل تجزیہ کیا۔تاہم جمع کیے گئے نمونوں میں کوئی ملاوٹ نہیں تھی۔ ضلع باجوڑ کے عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک ،صحت بخش اور معیاری دودھ کے فراہمی یقینی بنانے کے لیے انٹری پوائینٹس اور بازاروں میں اسی طرح کی مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ملاوٹ میں ملوث پائے جانے والے افراد کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔