حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قبائلی علاقوں میں مویشی پالنے کا پرانا کاروبار تاحال قائم Home / پاکستان /

قبائلی علاقوں میں مویشی پالنے کا پرانا کاروبار تاحال قائم

ایڈیٹر - 16/11/2025
قبائلی علاقوں میں مویشی پالنے کا پرانا کاروبار تاحال قائم

ضلع مہمند//قبائلی علاقوں میں مویشی پالنے کا پرانا کاروبار تاحال قائم ۔مویشی پالنے سے ہزاروں افراد کے روزگار وابستہ جو کہ ملک بیشتر دودھ ،گوشت اور چمڑے کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔

ضلع مہمند سمیت تمام قبائلی اضلاع میں آج بھی بھیڑ بکریوں کے بڑے ریوڑ عام دیکھے جاتے ہیں۔ زرعی سرگرمیوں کے بعد مقامی آبادی کا دوسرا بڑا ذریعۂ معاش مال مویشیوں کی پرورش ہے، جس کے لیے قبائلی علاقوں میں نہ صرف وسیع چراگاہیں موجود ہیں بلکہ موسمی لحاظ سے بھی یہ خطہ مویشی بانی کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق قبائلی اضلاع میں پائے جانے والے مویشی ملک بھر کی دودھ، گوشت اور چمڑے کی ضروریات کا ایک نمایاں حصہ پورا کرتے ہیں۔ اس صنعت سے براہِ راست اور بالواسطہ طور پر ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے، جو چرواہوں سے لے کر مقامی تاجروں تک پھیلا ہوا ہے۔

علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مال مویشیوں کے شعبے میں سہولیات اور تربیتی پروگرامز فراہم کرے تو نہ صرف مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ ملکی سطح پر لائیو اسٹاک کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہے۔