حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں لغاری گوٹھ دریا کنارے پر واقع پٹانے بنانے والی فیکٹری میں دھما کہ ہوا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ لگ گئی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہر کھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی، دھما کے اور آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ گر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق کئی افراد تا حال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔