اسلام آباد ۔ صدر آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز 3 بلوں کی منظوری دیدی ہے جن میں وہ بل بھی شامل ہے، جس کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی اواے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت کو بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تقرری کے بعد دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔
صدر نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025، اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی، ان منظوریوں کے نوٹیفکیشنز بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے۔
صدر کی منظوری کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رواں ہفتے قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سی ڈی ایف کی 5 سالہ مدت ملازمت ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے شروع ہوگی۔