حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بنوں ۔ پی ایم ایس امتحان مؤخر کرنے اور اسکریننگ کے 40 نمبرات بحال کرنے کا مطالبہ Home / پاکستان /

بنوں ۔ پی ایم ایس امتحان مؤخر کرنے اور اسکریننگ کے 40 نمبرات بحال کرنے کا مطالبہ

ایڈیٹر - 16/11/2025
بنوں ۔ پی ایم ایس امتحان مؤخر کرنے اور اسکریننگ کے 40 نمبرات بحال کرنے کا مطالبہ

بنوں ۔ پی ایم ایس امتحان مؤخر کرنے اور اسکریننگ کے 40 نمبرات بحال کرنے کا مطالبہ ، بنوں کے پی ایم ایس امیدواروں کی پریس کانفرنس، حالات کو امتحان کے لیے ناموافق قرار دے دیا بنوں کے پی ایم ایس امیدواروں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ایس امتحان کو کم از کم چار ماہ کے لیے مؤخر کیا جائے اور اسکریننگ ٹیسٹ کے 40 نمبرات بحال کیے جائیں۔ اس سلسلے میں بنوں پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے سہیل شاہ، حیسور علی شاہ، بلال خان، معصوم خان، امبرین اور فضیلت سمیت درجنوں طلبہ کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں پی ایم ایس امتحان کے انعقاد کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، لیکن بنوں کی موجودہ صورتِ حال کو مدنظر رکھا جائے تو پرامن اور پرسکون ماحول میں امتحان کا انعقاد کسی صورت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں سے 3 ہزار سے زائد امیدوار امتحان میں شامل ہو رہے ہیں، مگر یہاں کے امن و امان کے حالات مسلسل خراب ہیں، جس کے باعث امیدوار شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں سرکاری ملازمین کی زندگیاں بچانے کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنوں میران شاہ روڈ مکمل طور پر بند ہے، شہر کے اندر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہے، جبکہ شمالی وزیرستان اور بنوں بارڈر ایریاز میں اکثر ہفتہ اور اتوار کو کرفیو نافذ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ کے لیے امتحانی سنٹرز تک رسائی بھی مشکل ترین بن جاتی ہے جبکہ فی میل امیدواروں کا بروقت پہنچنا ناممکن ہو جاتا ہے مقررین نے بتایا کہ وہ اس سنگین مسئلے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں، لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث امیدوار سخت پریشانی کا شکار ہیں مزید کہا گیا کہ اسکریننگ امتحان کے 40 نمبرات کے حوالے سے پہلے جو فیصلہ کیا گیا تھا، اسے اچانک تبدیل کرنا طلبہ کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں نے اس فیصلے کی بنیاد پر تیاری کی تھی، لہٰذا "40 نمبرات برقرار رکھنے کا فیصلہ فوری طور پر بحال کیا جائے پی ایم ایس امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور پبلک سروس کمیشن فوری نوٹس لے، امتحان کم از کم چار ماہ کے لیے مؤخر کیا جائے، سیکیورٹی اور سفری مسائل حل کیے جائیں، اور اسکریننگ کے 40 نمبرات کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، تاکہ طلبہ ذہنی سکون کے ساتھ امتحان کی تیاری کر سکیں امیدواروں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔