اسلام آباد ۔ 5 بڑی دوا ساز کمپنیوں نے کاروبار بند کر کے پاکستان چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 بڑی ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے 3 سال کے عرصے میں ملک میں اپنا مقامی آپریشن بند کر دیا ہے۔ اس بات کا انکشاف حال ہی میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں مکمل بندش کی وجہ سے نہیں بلکہ سٹریٹجک کاروباری فیصلے کے باعث پاکستان چھوڑ کر گئی ہیں، تمام فیکٹریاں نئے مالکان کے تحت چل رہی ہیں تاکہ ضروری ادویات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
انہوں نے اسمبلی کو بتایا کہ Bayer، ICI Pakistan، Sanofi-Aventis، Pfizer اور Novartis نے پاکستان میں اپنے مینوفیکچرنگ یونٹس فروخت کیے ہیں جو اب مقامی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔