حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ Home / پاکستان /

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

ایڈیٹر - 16/11/2025
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

6 روپے اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔