حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر چوٹی سرکرنیو الے کوہ پیماؤں کے اعزاز میں تقریب Home / پاکستان /

خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر چوٹی سرکرنیو الے کوہ پیماؤں کے اعزاز میں تقریب

ایڈیٹر - 15/11/2025
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر چوٹی سرکرنیو الے کوہ پیماؤں کے اعزاز میں تقریب

خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر چوٹی سرکرنیو الے کوہ پیماؤں کے اعزاز میں تقریب


چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں اوربیس کیمپ ٹریکرز میں اعزاز شیلڈ تقسم کی گئیں، تریچ میر چوٹی سر کرنے والے کوہ پیما کے مجسمے کی رونمائی کا بھی انعقاد کیاگیا۔


اسلام آباد: حکومت خیبرپختونخوا کے تعاون اور خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر چوٹی سر کرنے کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تریچ میر سر کرنے والے کوہ پیماؤں، بیس کیمپ تک ٹریکنگ کرنے والے ٹریکرز اور سیاحت سے منسلک دیگر سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

 تقریب اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات نیپال کی سفیر ایچ ای محترمہ رتہ دھیتال (H.E Ms Rita Dhital)،اعزازی کونسلر جنرل تونیشیا عماد رشید، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف، ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی محمد علی سید اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپال کی سفیر محترمہ رتہ دھیتال کا کہنا تھا خیبرپختونخوا حکومت اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سمٹ کرا کر بہترین اقدام کیا۔ اس سے مستقبل میں پاکستان میں پہاڑی سیاحت اور ایڈونچر ٹورازم کو مزید فروغ ملے گا۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف کا کہنا تھا کہ تریچ میر چوٹی کو پہلی مرتبہ پاکستانی کوہ پیماؤں نے سر کیا جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

 اس سمٹ سے مستقبل میں چترال سمیت خیبرپختونخوا میں غیر ملکی کوہ پیما پاکستان کا رخ کرینگے۔ سمٹ کیساتھ ساتھ 70 ٹریکرز نے تریچ میر بیس کیمپ تک سمٹ بھی کیا۔ جس میں سو سے زائد مقامی پورٹرز بھی مستفید ہوئے۔ تقریب میں شریک تمام کوہ پیماؤں اور ٹریکرز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر نیپال کی سفیر نے تریچ میر سمٹ کرنے والے کوہ پیما کے مجسمے کی رونمائی کی