صدر آصف علی زرداری نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی، جسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دی۔
صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد یہ تینوں ترمیمی بل قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔
آرمی ایکٹ کے مطابق آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی، جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ 27ویں آئینی ترمیم میں یہ بھی منظور کیا گیا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات ہوگا۔