حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رمضان المبارک میں عوامی شکایات کے ازالے کےلئے شکایتی ڈیسک قائم Home / پاکستان /

رمضان المبارک میں عوامی شکایات کے ازالے کےلئے شکایتی ڈیسک قائم

ایڈیٹر - 01/03/2025
رمضان المبارک میں عوامی شکایات کے ازالے کےلئے شکایتی ڈیسک قائم

خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا" کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوامی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں میں شکایتی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔ شکایتی ڈیسک تحصیل سالارزئی کے پشت بازار، خار بازار،عنایت کلی بازار اور ناواگئ بازار میں فعال ہیں، جہاں عوام اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد اور عوامی ریلیف یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملہ پوری مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔