حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح Home / باجوڑ /

باجوڑ میں خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح

ایڈیٹر - 15/11/2025
باجوڑ میں خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح

باجوڑ میں خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر/ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ، این اسٹاپ ڈاکٹر فرمان اور دیگر متعلقہ حکام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال باجوڑ میں خسرہ و روبیلا( (Measles & Rubella) )  ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے شرکائ نے مہم کے محفوظ، کامیاب اور مؤثر اختتام کے لیے خصوصی دعا کی۔ یہ ویکسینیشن مہم 17 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک پورے ضلع باجوڑ میں جاری رہے گی، جس کے دوران نوزائیدہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔شرکائ نے اس موقع پر عوام سے بھرپور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازماً ویکسینیشن مراکز تک لائیں اور خسرہ و روبیلا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔ یہ مہم بچوں کی صحت کے تحفظ اور ایک محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔