حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے تیاریاں۔ Home / پاکستان /

10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے تیاریاں۔

ایڈیٹر - 15/11/2025
10 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے  تیاریاں۔

پشاور ۔ وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی ترقی نے بیرون ملک لیبر مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی کارکنوں کی تیاری کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کی ہے،

وزارت نے تیزی سے بدلتی عالمی لیبر مارکیٹوں اور ہنر مند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر سمندر پار روزگار کے وسیع مواقع (10لاکھ سے زائد) کا تفصیلی تجزیہ کیا ہے اور ان اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پاکستانیوں کیلئے فوری اور طویل مدتی امکانات موجود ہیں۔

وزارت کے تجزیے کے مطابق پاکستانیوں کیلئے سب سے زیادہ اور اہم روزگار کے مواقع درج ذیل شعبوں میں پائے جاتے ہیں ڈاکٹروں، نرسوں، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ، اور نگہداشت فراہم کرنے والوں کی بیرون ملک سب سے زیادہ مانگ ہے،

ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے بین الاقوامی لائسنسنگ اور زبان کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی سافٹ ویئر ڈویلپرز، مصنوعی ذہانت کے ماہرین، سائبر سیکیورٹی ماہرین، اور ڈیجیٹل مواد کے پیشہ ور افراد کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر مشرق وسطی اور مغربی معیشتوں میں جو ڈ سکیلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہیں سول ملیکل اور الیکٹریکل انجینئر ز نیز انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، اور سمارٹ سٹی پراجیکٹس میں ہنر مند اور ٹیم ہنر مند کارکنوں کی مسلسل مانگ ہے

ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تکنیکی انسٹرکٹرز، ٹرینرز، اور ووکیشنل ماہرین کیلئے مواقع موجود ہیں جہاں ہنر مندی کی منتقلی کے پروگراموں میں توسیع ہو رہی ہے اپلائیڈ سائنسز ، قابل تجدید توانائی، بائیوٹیکنالوجی ، اور ماحولیاتی انجینئر نگ میں پیشہ ور افراد کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر گرین ٹرانزیشن میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے خطوں میں وزارت نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز (اداروں) سے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک روزگار کے مواقع کو پھیلائیں اور مطلوبہ ضروریات و معیار کے مطابق کارکنوں کو تیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں