اسلام آباد ۔ وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشتر تشکیل دے دیا ہے۔ کمیشن کا قیام پر ڈیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے کمیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے 12 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ان میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے بلحاظ عبدو رکن ہوں گے۔
ڈی جی وزارت انسانی حقوق بھی کمیشن کے رکن نامزد کیے گئے ہیں ،سیکرٹری پی آراے، بھی کمیشن کا حصہ ہیں جب کہ دیگر ممبران میں غلام نبی یوسفزئی، نیئر علی حسن عباس، طاہر حسن خان، تمسیلا چشتی ، نادیہ صبوحی خلیل احمد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قومی اور صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی کمیشن میں شامل ہیں۔ کمیشن صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا جب کہ کمیشن جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ملک میں صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گا۔