حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28 ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔ فیصل واوڈا ۔ Home / پاکستان /

جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28 ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔ فیصل واوڈا ۔

ایڈیٹر - 15/11/2025
جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28 ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔ فیصل واوڈا ۔

اسلام آباد ۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو کچھ رہ گیا ہے وہ 28 ویں ترمیم میں ہوگا اور بہت کچھ ہوگا۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ نواز شریف کو کس طرح بے گناہ نا اہل قرار دیا تھا، عمران خان کو پہلے فون کر کے مشورے دیتے رہے پھر عدالتیں کھول کر ان کے خلاف ہو گیا بانی کے خلاف گیم کرتا رہا اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا رہا کیا ایسے شخص کو چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو شعر لکھا گیا ہے اس کا جواب دوں گا، آپ اپنی جلن برقرار رکھیں اور جمہوری لوگ اپنا جلوہ برقرار کھیں گے ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب جانتے ہیں بہترین دوست اور بدترین دشمن ہوں، جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے کالی انصاف کی کوٹری سے سیاہی نکلی ہے احتساب اب شروع ہوگا اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی اور پھر 45 سال بعد کہا پھانسی غلطی تھی اب تو وقت آگیا ہے ہم ایسے لوگوں کو پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے اور شربت پینے کا بہت شوق تھا اب ہم انہیں شربت پلا ئیں گئے جو لوگ عقل سے اندھے ہیں اب ان کی باری آئے گئی مار کھا کر سیکھ لیا ہے کہ سسٹم میں رہ کر سسٹم کے خلاف لڑنا ہے۔