حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چیف جسٹس امین الدین سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا۔ Home / پاکستان /

چیف جسٹس امین الدین سمیت 3 ججز نے حلف اٹھا لیا۔

ایڈیٹر - 15/11/2025
 چیف جسٹس امین الدین سمیت  3 ججز نے حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد جسٹس امین الدین خان نے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھالیا جس کے بعد 3 حجر نے بھی حلف اٹھا لیا۔

آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سر براہ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد اور وزیر اعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔ جس کے بعد پہلے مرحلے میں وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے عہدوں کا حلف لیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے جز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 جور ہوں گئے، جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کیلئے آغا اور بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کے جز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے صدرمملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔ وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 حجر پر مشتمل ہوگی۔