اسلام آباد ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لئے ۔
صدر مملکت کے آفیشل سیکس اکاؤنٹ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفے دیئے تھے جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفی صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ سینیئر ترین جج کی حیثیت سے سپریم کورٹ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ دریں اثنا، جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنا استعفی صدر مملکت کو بھیج دیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔