اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یہ بھی حساب رکھتے ہیں کہ کس نے کتنی چینی ڈالی ہے، انہوں نے اپنی گھڑی کی رسید بھی الماری میں سنبھال رکھی ہے ایک انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بڑے کلیئر ہیں۔
انہوں نے 60، 70 کی دہائی کی جو گھڑی پہنی ہوئی ہے اسکی رسید بھی ان کی الماری میں پڑی ہے، وہ تو یہ بھی حساب رکھتے ہیں کہ کس نے چائے میں کتنی چینی ڈالی ، ہم وزیر ہیں، کام کے بارے میں وزیر اعظم سے پرنسپل کی طرح ڈرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی گھڑی کا حساب رکھتا ہے تو میری گھڑی کا بھی لے گا، میرے کپڑوں کا بھی لے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پنجاب کے وزیر اعلی بھی رہے، باقی صوبوں کے بھی وزیر اعلی تھے لیکن باقی صوبوں میں وہ ترقی خوشحالی نہیں تھی، اب وہ یہاں (وفاق ) میں ہیں، وزیر اعظم تو یہاں پہلے بھی تھے، یقین کریں اب فون کھلا رکھنا پڑتا ہے، کوئی صبح فجر کے بعد سے ساڑھے سات آٹھ بجے تک اسلام آباد کی کسی دکان پر چھینی 2 روپے مہنگی ہو جائے تو وزیراعظم پوچھ لیتا ہے، وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں، وہ سمجھتے ہیں کہ میں لوگوں کو جوابدہ ہوں ، لوگ جو مرضی پوچھیں ۔