پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ اب صوبائی محکمے اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات کیلئے نوٹ یا سمریاں دستی طور پر جمع کرانے کے بجائے صرف آن لائن خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے جمع کرائیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے آن لائن سمریاں اور نوٹس بھیجنے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا ہے، تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ بیشتر محکمے تا حال نوٹ برائے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دستی طور پر جمع کرا رہے ہیں جو نئے نظام کے خلاف ہے
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ تمام انتظامی محکمے اپنی سمریاں اور نوٹس صرف ڈیجیٹل ورک سپیس کے ذریعے جمع کرا ئیں کیونکہ دستی طور پر جمع کرائی گئی فائلیں یا نواز قابل قبول یا قابل غور نہیں ہوں گے حکومت خیبر پختونخوا کی یہ ہدایت سرکاری نظام میں شفافیت، تیز رفتاری اور کاغذی کاروائی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے
اس اقدام سے محکموں کے درمیان رابطے اور فیصلوں کے عمل میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔