تاریخی ایشز سیریز کے آغاز میں محض 8 دن کا وقت رہ گیا ہے جس کا دونوں ملکوں کے شائقین کے علاوہ باقی کرکٹ دنیا کے شائقین کی بے چینی بھی نمایاں ہے، ایشز ایسی سیریز ہے جو ہر شائق شوق سے دیکھتا ہے اور میچوں کا لطف یقینا ہمیشہ توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے۔
اب کی ایشز آسٹریلوی میدانوں پر شیڈول ہے اور انگلینڈ ٹیم بین سٹوکس کی قیادت میں کینگروز دیس میں پڑاؤ ڈالی ہوئی ہے اور کھلاڑی تازہ دم ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم جن کے اکثر مرکزی کھلاڑی (بلکہ تمام ہی کہہ دیا جائے تو بجا ہوگا کیونکہ یہی نام جو اب لئے جائیں گے آسٹریلوی ٹیم کہلاتی ہے) ڈومیسٹک سیزن میں مصروف ہیں، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، سٹیو سمتھ، مارنس، نئے آنیوالے جیک ویدرالڈ وغیرہ سب شیفلڈ شیلڈ میں مگن ہیں۔
یہاں پر اب سے نہیں بلکہ جب ان کھلاڑیوں کی شرکت کی خبر ملی تب سے ذہن میں آیا کہ ان کو کھیلنے کے بجائے آرام کرنا بہتر تھا اور خدشہ مجھے انجریز کا تھا کیونکہ پہلے سے کینگروز ٹیم اپنے جنگجو کپتان پیٹ کمنز سے محروم ہے اگرچہ فی الحال تو ایشز کا پہلا میچ ہی نا کھیل سکنے کی خبریں ہیں پر یہ ایک میچ بھی بڑا نقصان ہے۔
ہوا وہی جس کا ڈر تھا کہ کل شیفلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں دو آسٹریلوی پیسرز جوش ہیزل ووڈ اور سین ایبٹ کی ہیمسٹرنگ انجری رپورٹ ہوگئی، جس پر دونوں کو تیسرے دن میدان چھوڑنا پڑا۔
ابھی ایک گھنٹہ قبل ایک حوصلہ افزاء رپورٹ پڑھی اور جوش ہیزل ووڈ کا اپنا ایک بیان جو انہوں نے آج ہی دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ "میری ہیمسٹرنگ انجری پہلے میچ کے حوالے سے اتنی خوف زدہ نہیں" جو کہ ایک خوش آئند بات ہے جبکہ سین ایبٹ جو کہ فی الحال پلیئنگ الیون کے لئے اتنے قابل غور بھی نہیں لیکن انجری کرکٹ آسٹریلیا کے لئے نقصان دہ ہے۔
دوسری طرف زخمی کپتان پیٹ کمنز نے بھی ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ "جوش ہیزل ووڈ سے میری خود بات ہوئی جس میں لگ رہا تھا کہ جوش اچھی روح میں تھا امید ہیکہ پہلے ٹیسٹ تک وہ مکمل فٹ ہونگے۔
آسٹریلیا اگرچہ کرکٹ کی بادشاہ کہلاتی ہے اور یقینی بات ہیکہ وہی کرکٹ حکمران ہے پر اس وقت ان کو درپیش مشکلات کا انکار بھی نہیں کیا جاسکتا جن میں ایک تو ڈیوڈ وارنر کے متبادل کا مسئلہ، دوسرا خواجہ کا آؤٹ فارم ہونا، مارنس کو کم بیک دباؤ کا سامنا، مارنس کے کم بیک سے دوبارہ سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا مسئلہ اور سب سے بڑا پیٹ کمنز کی انجری، یہ چند مسائل یقینا آسٹریلوی ٹیم پر ایشز کے پہلے میچ تک خطروں کے مانند منڈلاتے رہیں گے البتہ آسٹریلوی ٹیم کا حریف کا مکمل ناک آؤٹ کرنے کی صلاحیت سے بھی کسی کو انکار نہیں پھر مزید یہ گراؤنڈز ان کے اپنے ہو۔
ایشز سیریز پر یوں سمجھئے کہ آج سے ہی لکھنا شروع ہوگیا، جو کہ محترم فالورز کے ساتھ میری اپنی بھی خواہش تھی، اب سے باقاعدہ آپ کو ایشز کی اخری شام تک مکمل اپڈیٹس پہلے اور بعد کے تمام حالات اور ممکنات، ٹیم اور کھلاڑیوں کے ذاتی و مجموعی اعدادوشمار آپ کو بالکل وقت پر دیکھنے کو ملیں گی۔