اسلام آباد ۔ ہائر ایجو کیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 221 پاکستانی زرعی گریجویٹس کو وزیر اعظم کے صلاحیت سازی پروگرام کے تحت چین بھیج دیا۔ شرکاء کو ہواڑ ونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹ ایگریکلول اینڈ فارسٹری یونیورسٹی میں خصوصی تربیت دی جائے گی، جو پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے تاکہ زرعی جدت اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔ زرعی گریجویٹس کی چین روانگی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلی تربیت کیلئے چین جانے والے طلبا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تحقیق امیر محی الدین نے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ یہ پاکستان کی جدید آبپاشی ، بیج ٹیکنالوجی ، اور پائیدار فصلوں کے انتظام کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔