اسلام آباد
چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد جنرل سیکرٹری ہدایت خان ایڈووکیٹ قیصر خان اور ایڈووکیٹ افتخار عزیز نے وزیرِ مملکت مبارک زیب خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل خصوصاً وکلاء کے لیے سہولیات کی کمی اور ادارہ جاتی بہتری کے امور پر گفتگو کی۔
وزیرِ مملکت مبارک زیب خان نے وکلاء برادری کے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت نے چکدرہ بار کونسل کے لیے پندرہ لاکھ روپے کا چیک بطور مالی معاونت ان کو پیش کیا تاکہ بار ایسوسی ایشن اپنے فلاحی سرگرمیوں کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھا سکے۔
چکدرہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِ مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمات کو سراہا۔
وزیرِ مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وکلاء، طلباء اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ ایک مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔