حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
27ویں ترمیم،اپوزیشن اتحاد کا جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ Home / سیاست /

27ویں ترمیم،اپوزیشن اتحاد کا جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔

ایڈیٹر - 13/11/2025
27ویں ترمیم،اپوزیشن اتحاد کا جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان۔

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعہ سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی اور اپوزیشن رہنماؤں نے 27ویں ترمیم سمیت دیگر مسائل پر جمعہ سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی مذاکرات ہوں ہم اس کے لیے تیار ہیں تاہم مذاکرات ہمارا مینڈیٹ واپس کرنے پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا جب کہ آئینی ترمیم کا نیا متن منظوری کے لیے آج سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔