اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیمی بل کی کاپی پھاڑ دی۔
جب محمود خان اچکزئی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم ہوئی ہے، اب بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار کیسے دیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے، واک آؤٹ اور احتجاج بھی کریں گے جب کہ تقریریں بھی کریں گے۔
نواز شریف کی پارلیمنٹ میں متوقع آمد سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ نواز شریف آئیں گے یا نہیں، وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلق ہو چکے ہیں، پارلیمنٹ میں نواز شریف کے لیے کسی نے ریڈ کارپٹ نہیں بچھایا۔