تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھ م اکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، دھ م اکے کے نتیجے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم ممتاز علی خان محفوظ رہے۔ ڈی پی او سوات کے مطابق، سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو گاڑی کے گزرنے کے وقت پھٹ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے